کراچی: سندھ حکومت نے تمام انٹرا سٹی بس مالکان کو ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مسافروں سے شناختی کارڈ لے کر ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے سہراب گوٹھ نیو بس ٹرمینل کا اچانک دورہ کیا اور تمام بس اڈوں کے ٹکٹ کاؤنٹرز اور سی سی ٹی وی مانیٹر روم کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیس سے زائد انٹرا سٹی بس مالکان نے ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کردی ہیں جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے کےتمام بس مالکان کو ٹکٹس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں سےشناختی کارڈ لے کر ٹکٹ جاری کیے جائیں۔
اویس شاہ نے کہا کہ مسافروں کی سہولیات کے لیے نیا بس اڈا قائم کیا گیا ہے جہاں ہر سہولت موجودہے۔صوبائی وزیر نے ٹرانسپو رٹرز کو مسافروں سے اضافی کرایہ نہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کرایہ لینے والی انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی اور پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے۔
اویس شاہ نے ٹرانسپورٹرز کو مسافروں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔