پرویز الٰہی کو واپس جیل لے جانے کا حکم، تحریری حکم جاری

پرویز الٰہی کو واپس جیل لے جانے کا حکم، تحریری حکم جاری

لاہور: پرویز الٰہی کے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت درخواست گزار کی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرتی ہے، 12 جون کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کرتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو 27 جون کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو واپس جیل لے جانے کا حکم دے دیا۔ پولیس پی ٹی آئی صدر کو لے لر جیل روانہ ہوگئی۔

عدالت نے جیل میں پرویز الٰہی کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سہولتوں کی فراہمی کی رپورٹ 3 روز میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الٰہی نے بتایا کہ ان کے ٹیسٹ ٹھیک طریقے سے نہیں کرائے گئے، ملزم نے یہ بھی بتایا جیل میں مناسب طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔