کراچی: شہر قائد میں ایران سے بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا، رینجرز نے بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے والوں کےخلاف رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گارڈن سے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز بھتہ خوری میں ملو ث 2 ملزمان نور محمد اور عیسیٰ کو گرفتار کیا اور بھتہ طلب کرنے کی آڈیو بھی جاری کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ٹمبر مارکیٹ لیاری کے دکاندار سے5 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا اور خود کو گینگ وارکمانڈر وصی اللہ لاکھو ظاہر کیا تھا، ملزمان کی 50 ہزاربھتہ دینے پربات طے ہوگئی تھی اور آئرن اسٹو ر کے مالک کو اس کے ملازم کے ہاتھوں رقم بھیجنے کاکہا۔
اطلا ع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور جدید تکنیکی ذرائع کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کر لیا،۔
دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشاف کئے اور بتایا بھتہ وصولی کی رقم لینے کیلئےایران سےہدایات دی جا رہی تھیں۔
رینجرز کے مطابق ملزم عیسیٰ کا خاندان گزشتہ 3 سال سے ایران چاہ بہار میں رہائش پذیر ہے تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔