پیرس میں لگژری بیگ کی ایک کروڑ ڈالر کی فروخت نے سب کو حیران کردیا، انیس سو پچیاسی میں یہ ہینڈ بیگ معروف گلوکارہ جین برکن کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ایک کروڑ ڈالر مالیس کا لگژری بیگ فروخت ہوگیا۔
نیلام کرنے والی کمپنی کی سربراہ مورگن حلیمی کا کہنا ہے کہ چمڑے سے بنا یہ بیگ اس وجہ سے قیمتی تھا کہ یہ ایک لیجنڈ سے منصوب تھا، جس کی وجہ سے یہ نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا ہینڈ بیگ بن گیا ہے۔
انیس سو پچاسی میں یہ ہینڈ بیگ سیاہ چمڑے سے معروف گلوکارہ جین برکن کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو پچیس سال تک ان کے زیر استعمال رہا۔
رپورٹس کے مطابق برکن ایک بار دوران پرواز لگژری فیشن ہاؤس کے باس کی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اور وہ اپنا بیگ سنبھال نہیں پائی تھیں جس کی وجہ سے بیگ میں موجود تمام چیزیں گِر گئی تھیں۔
جس پر برکن نے ساتھ بیٹھے فیشن ہاؤس کے مالک سے شکوہ کیا کہ’آخر وہ بڑے بیگ کیوں نہیں بناتے؟‘جس پر فیشن ہاؤس کے مالک نے فورا ہی سِک پیپر بیگ پر بیگ کا ڈیزائن بنا ڈالا۔
جہاز میں تیار ہونے والے اُس ڈیزان کردہ بیگ کو پرانی چیزیں جمع کرنے والے ایک جاپانی نے خریدا ہے، چمڑے سے بنا یہ بیگ اس وجہ سے قیمتی تھا کہ یہ ایک لیجنڈ سے منصوب تھا۔