میلبرن: آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب اسٹون کی گیند پر اسمتھ کیچ آؤٹ ہوئے، مگر اپیل نہ کی گئی تو انگلش کپتان ریویو لینے لگے تو امپائر نے انگلی اُٹھادی مزاحیہ واقعےپر کمنٹیٹرز اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
ہوا کچھ یوں کہ انگلش بولر اسٹون نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو گیند کرائی جس پر گیند اسمتھ کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھ جا لگی لیکن اس آؤٹ پر سامنے کھڑے امپائر پال ولسن بے خبری کے عالم میں ادہر اُدہر دیکھتے رہے۔
جوز بٹلرنے ایج لگنے پر پہلے انتہائی محتاط انداز میں آؤٹ کا کہا لیکن امپائر کا ردعمل نہ آنے پر انہوں نے فوری ڈی آر ایس کا اشارہ کیا اور بار بار آؤٹ کی اپیل کی جس پر امپائر پال ولسن نے بھی آؤٹ دیتے ہوئے انگلی کھڑی کردی اور دو سے تین مرتبہ آؤٹ کہا۔
What you waiting, what you waiting for?
'Blocker' Wilson wants to hear 'howzat?' before triggering Steve Smith! 😂☝️ #AUSvENG pic.twitter.com/jumvhOTiZy
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 22, 2022
واضھ رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو تین صفر سے شکست دی جس کے آخری میچ میں مہمان ٹیم اور امپائر کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا۔