ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اوٹس گبسن کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
تفصیالت کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ تعینات کردیا، گبسن نے بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا ہے۔
نئے بولنگ کوچ اوٹس گبسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کے ہمراہ پاکستان بھی آئیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے، پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لوگو کی رونمائی کردی گئی ہے۔
Media Release.https://t.co/uBXsH0bNFx
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) January 21, 2020
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوینٹی 25 اور آخری میچ 27 جنوری کو ہونا ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔
دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم میں تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حیران کن طور پر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔