ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کےلیے پُرجوش ہیں۔
کپتانی ملنے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپورٹ اور اعتماد کرنے پر پی سی بی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اسپرٹ برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں قوم کوخوشیاں دینے کی پوری کوشش کروں گا۔
شاہین نے پیغام دیا کہ کامیابی کا دارومدار یکجہتی اعتماد اور محنت پرہوتا ہے ہم صرف ٹیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہیں۔
I am honoured and thrilled to lead our national T20 cricket team. Thank you to the Pakistan cricket board and fans for their trust and support.
I'll give my best to uphold the team spirit and bring glory to our nation on the cricket field.
Our success lies in unity, trust and…— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 16, 2023
رنز کی مشین بابراعظم کی جانب سے پاکستان ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے پر لیجندز، سابقہ و موجودہ پلیئرز اور غیرملکی کھلاڑیوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی کے سابق سربراہ رمیز راجا نے بابر اعظم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ازخود دستبرداری کا اعلان کیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے اظہار خیال کا سلسلہ جاری ہے۔