کراچی : سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے رواں سال امتحانات آؤٹ سورس کرنے کی مخالفت کے بعد امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانات آؤٹ سورس کرنےکی مخالفت کردی ، جس کے بعد سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔
بورڈزچیئرمین نے بتایا کہ رواں سال بورڈز کو آؤٹ سورس کرناممکن نہیں، آئندہ ماہ میٹرک اورانٹرکےامتحانات شروع ہوں گے۔
ذرائع بورڈزاینڈیونیورسٹیز کا کہنا ہے کہ تمام بورڈزنےفی الحال فیصلہ ملتوی کردیاہے تاہم آئندہ تعلیمی سال سےبورڈزکےامتحانات کوآؤٹ سورس کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ سندھ کےآٹھوں تعلیمی بورڈزمستقل کنٹرولرزسے اور 5بورڈزمستقل چیئرمینزسےمحروم ہے جبکہ سیکریٹری،آڈٹ افسران کی نشستیں خالی ہے اور اسٹاف کی شدید قلت ہے۔
حکومت نے افسران بھرتی کرنےکے بجائے امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سندھ کےتمام بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانات آؤٹ سورس کرنےکی مخالفت کردی اور مخالفت کے بعد حکومت نے فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔