اویس لغاری میں کووڈ کی علامات، قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی

اویس لغاری

اسلام آباد : وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری میں کووڈ کی علامات کا سنتے ہی قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی، اراکین نے وفاقی وزیر کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بتایا کہ میری طبیعت خراب ہے،کووڈکی علامات ہیں۔

اویس احمد لغاری کےبیان میں قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی ، ڈپٹی اسپیکر نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ڈرارہےہیں کہ آپ کو کووڈ ہیں تو وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کےاحترام میں آیا ہوں، سب کوجواب دوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا،دل کررہاہےاپوزیشن لیڈرکوگلے لگاؤں، جس پر اراکین نے اویس احمدلغاری کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کیا اور کہا ایوان سے جا کر کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

ارکان اسمبلی کے مطالبے پر وفاقی وزیر توانائی ایوان سے چلے گئے۔