100 گز کے مکان کا مالک پراپرٹی ٹیکس دیکھ کر بے ہوش!

ریئل اسٹیٹ ٹیکس

100 گز کے گھر کے مالک کے حقیقت میں ہوش اس وقت اڑ گئے جب اس کو متعلقہ محکمے کی جانب سے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس نوٹس موصول ہوا جس کو دیکھ کر وہ بے ہوش ہوگیا۔

آج کل کے مہنگائی کے دور میں کوئی غریب یا متوسط طبقے کا شخص 100 یا 120 گز کے چھوٹے سے قطعہ زمین پر اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ اس کی بڑی کامیابی مانا جاتا ہے اور وہ قدرے سکون کی سانس لیتا ہے لیکن اگر اس چھوٹے سے گھر پر لاکھوں روپے کا پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس آ جائے تو پھر وہی ہوتا ہے جو اس غریب مالک مکان کے ساتھ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں سنجے نامی شخص نے بڑی محنت ومشقت کے بعد 100 مربع گز پر اپنے خوابوں کا گھر بنایا لیکن جب متعلق محکمے نے اس چھوٹے سے گھر کا پراپرٹی ٹیکس کا بل ایک لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد کا بھیج دیا تو اس کو ہاتھ میں لیتے اور دیکھتے ہی اس کے ہوش حقیقت میں اڑ گئے اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

بھاری پراپرٹی ٹیکس کے صدمے سے بیہوش ہونے والے سنجے کو اہل خانہ اور پڑوسی ہوش میں لائے تو اس نے بتایا کہ وہ پہلے ہی بڑی مشکل سے اپنا گھر چلا رہا ہے اس پر یہ بھاری ٹیکس کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس کے بارے میں متعلقہ محکمے سے بات کرنا بھی کٹھن ہے۔

100مربع گز کے مکان کو 1.3 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس، بل دیکھ کر مالک بے ہوش

تاہم سنجے کو یقین تھا کہ اس کو اتنا بھاری ٹیکس نوٹس غلطی سے بھیجا گیا ہے کیونکہ اس کا مکان صرف 100 مربع گز پر ہے۔

اس حوالے سے جب متعلقہ محکمے کے حکام سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ کسی ملازم کی غلطی کی وجہ سے یہ بل بھیج دیا گیا ہوگا جب بھی اس بارے میں مذکورہ شخص شکایت لائے گا ہم اپنی غلطفی درست کرکے اس کی شکایت کا فوری ازالہ کر دیں گے۔