غیررجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑی کے مالکان ہو جائیں ہوشیار

استعمال شدہ گاڑیاں

کراچی: غیررجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑی کے مالکان کے لیے اہم خبرآگئی، محکمہ ایکسائز نے ایسی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ کراچی میں مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 1105 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ 119 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے جبکہ 11 گاڑیوں کے مالکان نے بروقت آن لائن ٹیکسزادا کئے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی جانب سے مہم کے مؤثر نفاذ پر محکمہ ایکسائز کے افسران کو شاباشی دی گئی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائز افسران ٹھوس نتائج کے حصول کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔

انھوں نے کہا کہ مہم کا مقصد رجسٹریشن اور ٹیکس کی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے، حکومت سندھ گاڑی مالکان میں جوابدہی اور ذمہ داری کے کلچر کا فروغ چاہتی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سڑکوں پرعوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔