برطانوی خیراتی ادارے آکسفیم نے اسرائیلی حملوں کت نتیجے میں غزہ میں انسانی تباہی سے خبردار کر دیا۔
کنٹری ڈائریکٹر آکسفیم نے خبردار کیا کہ غزہ کا مکمل محاصرہ ایک انسانی تباہی کا باعث بنے گا، اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔
خیراتی ادارے نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر دیا گیا ہے، اسرائیل کارروائی کی سزا آبادی کو دے رہا ہے جو غلط اقدام ہے۔
آکسفیم نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو حماس کے حملوں کا جوابدہ کیوں ٹھہرایا جا رہا ہے، اسرائیل کا غزہ کا محاصرہ بحران کے شعلوں کو مزید بھڑکا دے گا۔
برطانوی خیراتی ادارے نے فلسطین میں اپنے تمام انسانی اور ترقیاتی کاموں کو معطل کر دیا۔
BREAKING: @oxfam is warning that a total siege on #Gaza will lead to a humanitarian catastrophe.
Read our full statement https://t.co/KAHIFyx8sH pic.twitter.com/N6eWNX8iIG
— Oxfam International (@Oxfam) October 10, 2023