مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ آپریشن کرانے کے بعد اپنے ہی لوگوں کو مرواکر بھارت خود مشکل میں پھنس گیا، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے بعد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں، بھارتی مسافر اپنی ہی ایئرلائنز پر پھٹ پڑے جبکہ بھارتی شہریوں کو ایکس پر بھارتی ایئرلائنز نے بلاک بھی کردیا۔
بھارتی شہری ابھیناؤ سنگھ نے ایئرانڈیا کے حوالے سے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایئر انڈیا مسافروں کے ریفنڈ دینے سے بھی گریز کررہی ہے۔
بھارتی شہری نے کہا کہ ایئر انڈیا شرم کرو میرے ساتھ یہ دوسری بار برا تجربہ ہوا ہے، مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ میرا فلائٹ ٹکٹ ٹیکس واپس کر دیں گے، مجھے فلائٹ پر ٹیکس واپس کیا گیا اور نہ ریفنڈ دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔
معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔
اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔
سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی حکام
بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔