پاک افغان کرکٹ سیریز کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2022-2023 کےانٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ 2023 میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرےگا ۔ افغانستان اورپاکستان میں 3ایک ‏روزہ میچزکی سیریزکھیلی جائےگی۔ ‏

ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ سیریز 2023 فروری مارچ میں کھیلی جائےگی۔

Image

افغانستان 2022-2023 میں مجموعی طور پر 37 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی سمیت 3 ٹیسٹ میچز ‏کھیلے گا۔

اس کے علاوہ افغان ٹیم 2 سالوں میں آئی سی سی کے متعدد ایونٹس اور اے سی سی کے میچوں ‏میں حصہ لے گی۔