ایکشن سے بھرپور پاک افغان ٹی 20 سیریز آج شروع ہوگی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے پہلا معرکے کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے پہلا معرکے کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ حال ہی میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اختتام پذیر ہونے والی پی ایس ایل 8 میں پرفارم کرنےوالےنوجوان کھلاڑی سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

دو پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان پہلی بار باہمی ٹی 20 سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ گرین شرٹس کی قیادت سنبھالیں گے شاداب خان تو افغانستان کی کمان ہوگی راشد خان کے پاس۔

 

سیریز میں سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے پی ایس ایل 8 میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ اور زمان خان پر لیکن پاکستان کے لیے افغانستان کو زیر کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔

تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں مختصر دورانیے کے تین میچز میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور تینوں بار فتح نے شاہینوں کے قدم چومے لیکن ناقابل شکست رہنے کے لیے پاکستان کو پیش کرنا پڑے گا تگڑا کھیل کیونکہ مدمقابل شارجہ کے میدان میں افغانستان ٹیم مضبوط اور اس کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔