ایبٹ آباد: نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے دستے نے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق توحید آباد میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شدید موسمی حالات کے دوران علی الصبح سوا تین شروع کیا گیا، پاک فوج کے دستے سمیت ائیرفورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ توحیدآباد میں سیاحوں کے پھسنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا، ریسکیوٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔
On media reports of stranded tourists at Toheed Abad near Nathia Gali a rescue team each of Army and PAF sent in support of civil administration. Rescue teams carrying medicines and food items. Road blocked due to heavy snowfall and broken down vehicles. Approach being cleared.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2019
اس سے قبل برفباری میں پھنسے سیاح نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑیوں میں فیملیاں اور بچے موجود ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بہت محدود مقدار میں بچاہے۔
محصور سیاح کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے سے توحیدآباد میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ریسکیو کیا جائے۔