پاک، بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ سے اہم قومی کرکٹر باہر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کے لیے میزبان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جس میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل نہیں ہے۔

اعلان کردہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، صائم ایوب، میر حمزہ، عبداللہ شفیق، خرم شہزاد اور نسیم شاہ۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ کو دوسرے میچ کے لیے آرام دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزار سکیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ کے ہاں گزشتہ ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔