پاک بنگلادیش انڈر19 سیریز کا مقام تبدیل

پاکستان اور بنگلادیش انڈر 19 کرکٹ سیریز کا وینیو تبدیل کر دیا گیا۔ میچز فیصل آباد سے ملتان منتقل کر دیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش انڈر19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے تاہم میچز کی تاریخوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز 10, 12 اور 14 نومبر جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔

Image

پاکستان بنگلا دیش انڈر19 کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راشد ریاض ، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پروفیسر جاوید ملک سیریز میں میچ ریفری ہوں گے۔