پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں ‘شاہین 10’ آج سے شروع ہوں گی

پاک چین فضائی مشقیں

اسلام آباد : پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں شاہین 10 کا آغاز آج سے ہوگا، پاک فضائیہ کےجےٹین سی طیارے پہلی باربیرون ملک مشقوں میں حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 10 آج سے شروع ہوں گی ، تربیتی مشقیں اس بارچین کی میزبانی میں منعقدکی جارہی ہیں۔

مشترکہ مشقیں شاہین 10چین کےشمال مغربی علاقوں جی چوان اوریی شوآن میں منعقد ہورہی ہے، اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں سے چین اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔

چینی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ شاہین 10سے پاکستانی اورچینی پائلٹس کی جنگی تربیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے جے ٹین سی طیارے پہلی باربیرون ملک مشقوں میں حصہ لیں گے۔