پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ تماشائیوں کو اجازت ملے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ سے سیریززکیلئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے ‏کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کراؤڈ کی اجازت کیلئے این سی اوسی سےرابطہ کرے گا اور راولپنڈی، ‏لاہور میں ہونے والے میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینےکی درخواست کی جائے گی۔

پی سی بی ویکسی نیشن شدہ تماشائیوں کی اجازت کی بات کرے گا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے ‏تماشائیوں کوداخلے کی اجازت پرزوردیاجائےگا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران آئی سی سی مینز ‏کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ‏کھیلے گی۔

مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، تینوں ون ڈے ‏راولپنڈی اور پانچوں ٹی 20میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل 3میچ 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ‏ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق آخری دو ٹی 20انٹرنیشنل میچز یکم اور 3اکتوبر کو ‏کھیلے جائیں گے، سیریز کے تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ‏ہیں۔

سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ‏ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ ‏پاکستان آئے گی۔