راولپنڈی : پاکستان نے 60 سے 70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ’’نصر‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جو کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے مخالف کام کرے گا۔
یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتائی انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے وسیع رینج اور جدید تبدیلیوں سے سجے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
"Our strat cap is a guarantee of peace agnst belligerent neighbour & only meant to ensure, no one thinks war remains an option”, COAS(2 of2) pic.twitter.com/oMU4bZNnse
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 5, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مسلسل وسیع رینج اور جدید تبدیلیوں سے ہم آہنگ میزائل کے کامیاب تجربے کر رہی ہے ایسے ہی ایک وسیع رینج والے ’’نصر‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کی رینج 60 سے 70 کلومیٹر تک بڑھا دی گئی ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ میزائل فوری طور تعینات کیا جاسکتا ہے اور موثر کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو موجودہ خطرہ اسپیکٹرم کے خلاف معتبر رکاوٹ کو بڑھا دے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ نے کامیاب تجربے پر افسران اور جونوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آرمی انجینئرز کی مہارت کی تعریف کی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈیویژن،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکوم سمیت اعلیٰ فوجی حکام اور انجینئرز موجود تھے۔