پاک ترک فوجی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی نے فوجی روابط میں تعاون بالخصوص تربیتی اور انسداددہشت گردی کیلئے ‏تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےترک بری فوج کےکمانڈر جنرل ‏امیت دندار نے ملاقات کی جس میں باہمی اورپیشہ ورانہ دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‏ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پربات گفتگو کی گئی۔

دونوں جانب سے فوجی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص تربیتی اور انسداددہشت ‏گردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی سےتاریخی اور ‏ثقافتی تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

ترک کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور انسداد ‏دہشت گردی میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر کو گارڈآف آنر ‏بھی پیش کیاگیا۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے کمانڈر جنرل امیت دندار نے ملاقات کی جس میں صدر ‏نے کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ تعاون مزیدمستحکم کرنےکیلئےپرعزم ہے دونوں ممالک میں تربیتی ‏تعاون معاہدےسےدفاعی تعاون مزیدمستحکم ہوگا۔