شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

پاکستان ٹیم کو پرتھ ٹیسٹ میں جرمانہ بھی لگ گیا۔ آئی سی سی نے قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصدجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شب میں 2 پوائنٹ بھی گنوا دیئے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔