میلبورن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 18رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز 642 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 163رنزپرڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ٹیم کے اوپنرز پانچویں روزاچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مصباح االحق صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز بناکر ہینڈز کومپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اظہر علی نے 43رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے،جبکہ محمد عامر نے سرفراز احمد کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائےاور وہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب سرفراز احمد 43 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور لیگ اسپنریاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنےنام کرلی۔