بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز ڈھاکا میں 20 سے 24 جولائی 2025 تک کھیلی جائے گی، تینوں میچ شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث اور خوشدل شاہ قومی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ حسن نواز اور محمد نواز بھی کھیل پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کی ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

اس میں فہیم اشرف، عباس آفریدی، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، سفیان مقیم اور احمد دانیال شامل ہیں جبکہ سلمان مرزا پہلی بار قومی اسکواڈ مین شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔