پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈی میں شروع ہونا تھا تاہم بارش ہونے کی پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا، میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔۔
مسلسل بارش کی وجہ سے گراؤنڈز کو کور سے ڈھانپ دیا گیا تھا جب کہ امپائرز بھی ہر گھنٹے بعد گراؤنڈ میں آکر جائزہ لیتے رہے۔ دوپہر 12 بجے تک بارش نہ رکنے اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلی بار طویل فارمیٹ کے میچ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے اور شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا یہ واحد موقع ہے۔
اگر بارش میچ کے میں اتنی رخنہ انداز ہوتی ہے کہ میچ نہ ہوسکے تو ٹرافی بنگلہ دیش لے جائے گا یا بنگال ٹائیگرز نے میچ ڈرا کیا، تب بھی پاکستان ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میں سیزیز بچانے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ریگولر اسپنر کو شامل نہ کرنا مہنگا پڑا تھا اور اب دوسرے میچ میں ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ میر حمزہ اسکواڈ کا حصہ ہے۔
پہلے میچ میں پاکستانی کپتان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان
کیا تھا جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 500 سے زائد رنز اسکور کر کے میچ میں فتح کی بنیاد رکھی تھی اور شان مسعود پر اس حوالے سے کافی تنقید کی جا رہی ہے تاہم ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ان کے اننگ ڈکلیئر کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم صرف دو بار ہی گھر سے باہر سیریز جیت سکی ہے۔ پہلی بار 2009 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جب کہ 2021 میں زمبابوے کو اس کی سر زمین پر چت کیا تھا۔ بنگال ٹائیگرز تیسری جیت کیلیے پاکستان پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور پہلا میچ ہار کر پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر آ چکا ہے جب کہ اس کے 12 پوائنٹ بھی کم ہوئے ہیں۔