وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل کرلی، پہلی امدادی پرواز آج شام اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہو گی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک امدادی سامان کی روانگی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان، اردن پہنچے گا۔
امدادی کھیپ غذائی اشیاء اور ادویات پر مشتمل ہے، این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے کل 200 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے ابتک مجموعی طور پر 1 ہزار 715 ٹن امداد فلسطین بھجوا چکا ہے، پاکستان کی جانب سے غزہ و فلسطین کیلئے 17 امدادی کھیپ ہے، جو آج روانہ کی جا رہی۔
غزہ کے لیے دو خصوصی پیکچ کی پہلی کھیپ روانہ کی جائیں گی 200 ٹن کے خصوصی پیکچ کی ایک کھیپ آج جبکہ دوسری کچھ دنوں میں روانہ کی جائے گی۔
مجموعی طور پر غزہ بھیجی جانے والی یہ 17 کھیپ ہے 17 ویں کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچوں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ یہ مجموعہ وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔