پاک فضائیہ کے ائیر آفیسر کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

‏ حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور محمد اکرام الحق نور کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ‏دے دی۔ ‏

ائیر وائس مارشل محمد اکرام الحق نور نے فروری 1989 میں پاک فضائیہ کی ایڈمنسٹریشن برانچ ‏میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک ایڈ منسٹریشن ونگ کی کمانڈ کی۔ ‏

ڈائیریکٹر ایڈمن کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ‏میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایڈمنسٹریشن) کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ ‏

آپ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے ‏اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔