ائیرپورٹس اتھارٹی نے لوگو ڈائزین کیلیے تجاویز مانگ لیں

کراچی ایئر پورٹ

کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لوگو ڈائزین کرنے لیے تجاویز مانگ لیں۔

اتھارٹیی نے کہا ہے کہ تمام ملازمین نئے لوگو کو ڈیزائن کرنے میں اپنی تجاویز دیں اس حوالے سے تمام ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو اس عمل میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

22 اگست تک موصول ہونے والی تجاویز اور معلومات کو مکمل جانچ کے بعد حتمی شکل دینے کے لیے کونسل کو پیش کیا جائے گا۔

پی اے اے کی ایگزیکٹو کے فیصلے کے بعد منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اور پہلے تین منتخب تجاویز کو اعزازیہ بھی دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔