آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے طے مزید اہم شرائط منظر عام پر آگئی

آئی ایم ایف پاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو نئی ٹیکس چھوٹ، رعائت یا ایمنسٹی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے طے مزید اہم شرائط منظر عام پر آگئی ، پاکستان نے نئی ٹیکس چھوٹ، رعائت یا ایمنسٹی نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

آئی ایم ایف کی دستاویز میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف فیٹف شرائط پرعمل درآمد کا عزم کیا گیا ہے اور بتایا کرپشن کی روک تھام کیلئے الیکٹرانک ایسٹ ڈکلیریشن سسٹم قائم کر دیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ گریڈ17سے22 کے افسران بیرونی اثاثے نہیں چھپا سکیں گے، بینکوں سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو معلومات تک رسائی ہوگی، اس حوالے سے تمام بینکس ایف بی آر کو فیڈ بیک دینے کے پابند ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق منتخب یا غیر منتخب عوامی نمائندوں کے سالانہ ایسٹ ڈکلیریشن کو عام کیا جائے گا اور سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف کی دستاویز میں غریب ترین طبقے کو مہنگائی کے حساب سے ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔