پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ کی قیمت صرف۔۔۔۔۔۔۔؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آئندہ ہفتے آغاز ہو رہا ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت حیرت انگیز طور پر انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز رواں ماہ ہو رہا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے اور کم سے کم قیمت صرف 50 روپے رکھی گئی ہے۔ کرکٹ شائقین صرف 50 روپے میں اسٹیڈیم میں براہ راست اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت 13 اگست سے شروع ہوگی جب کہ فزیکل ٹکٹ مختلف آؤٹ لیٹس پر 16 اگست سے فروخت کیے جائیں گے۔ دونوں اسٹیڈیمز کے باہر باکس آفسز بھی میچ سے دو دن پہلے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ سعود شکیل ان کے نائب ہوں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/bangladesh-test-squad-announced-for-pakistan-tour/