بیجنگ: پاکستانی ٹیم نے چین میں جاری انڈر 18 گوتھیا فٹبال کپ 2017 کے میچ میں بھارت کو 12 گول سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری انڈر 18 گوتھیا فٹبال کپ 2017 میں اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن نے بھارت کی ٹیم رائزنگ سن اکیڈمی کو 12 صفر سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
قومی شاہین میچ کے ابتداء سے بھارتی سورماؤں پر بھاری نظر آئے اور پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل ہی 7 گول کر کے میچ یکطرفہ کرلیا تاہم دوسرے ہاف میں بھی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مزید گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے حسام خان 4گول کر کے سرفہرست رہے جبکہ شہریار خان نے تین اور علی امام نے دو گول کیے جبکہ نوفل حسین، احتشام اور عبداللہ شاہ نے ایک ایک گول کیا۔
میچ کے اختتام تک بھارتی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی اس طرح پاکستان نے بھارت کو 12 صفر سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم چین، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کو 6 میچ کھیلنے تھے جن میں سے قومی ٹیم چار میں فتح حاصل کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی سطح پر فٹبال کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے تھے تاہم رواں برس عالمی فٹبالرز کی پاکستان آمد کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومتی سطح پر فٹبال کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
Islamabad FA U-16 beated Rising Sun Soccer Academy U-16 frm India in #GothiaCup2017 by 12-0 #PakistanZindabad pic.twitter.com/VyCfHvWXEz
— Amina Kayani (@amina_kayani12) August 17, 2017
Islamabad Football Association U-18 team has defeated India’s Rising Sun Soccer Academy by 12-0 in China.
#GothiaCup2017pic.twitter.com/ddqBRqaQZj
— Dr Yasir Shirazi (@DrYasirShirazi) August 17, 2017
#Pakistan football team after defeating India 12-0 in #China.
Gothia Cup China#GothiaCup2017 pic.twitter.com/AxwNG7eLyL
— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 18, 2017
Islamabad FA so far with an unbeaten run, 5 wins out of 5 in #GothiaCup2017 pic.twitter.com/WfiUOomU7s
— FootballPakistan.com (@FootballPak) August 18, 2017
Pakistan football team beat india by
12-0 #proud #wellDone boys#PakistanZindabad#GothiaCup2017 pic.twitter.com/XhcPmVG13v
— Sajjad (@SajjadCa) August 18, 2017
Well Done today’s good news @pakistan_football_team
Beat India by 12/0 in China pic.twitter.com/U2pSb3KCml— tasaddaq Chadhar (@tasaddaq_ch) August 17, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔