انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی پر 6 دجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔
بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے اور پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔
بولرز رینکنگ میں جیکب ڈفی کا پہلا نمبر ہے جبکہ بولرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔
جوش ہیزل ووڈ تین درجے ترقی کے بعد 20ویں اور حارث رؤف 2 درجے ترقی پاکر 24ویں نمبر پر براجمان ہیں، آل راؤنڈر میں ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ
آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اسی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب 9 درجہ تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی 5 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں ، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز 24 درجے لمبی چھلانگ لگاکر 33 ویں اور ابرار احمد 3 درجہ بہتری کے بعد 54 ویں پوزیشن پر آگئے۔