پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل کا شیڈول تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ I کا فائنل جو واپڈا اور SNGPL کے درمیان کھیلا جانا تھا، کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ 6 سے 10 فروری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

فائنل کے لیے جگہ کا تعین وقت پر کر دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ندیم خان کا کہن اہے کہ بہت غور و فکر اور انصاف کے جذبے کے بعد ہم نے فائنلسٹ ٹیموں میں سے ایک کی جانب سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ایک خوش آئند تبدیلی ہے یہ ٹورنامنٹ سات ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے درمیان سات راؤنڈز میں ہونے والے 21 میچوں کے ساتھ کامیاب رہا ہے ہمیں یقین ہے کہ فائنل بھی اسی مسابقتی جذبے کے ساتھ کھیلا جائے گا اور ہم دونوں فائنلسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔