آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے، حسن نواز نے سیریز میں 79 رنز بنائے اور وہ 24 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
صائم ایوب نے سیریز میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 130 رنز بنائے جس کے بعد وہ 559 پوائنٹس کے ساتھ 25 درجے ترقی کرکے 37ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں 91 رنز بنائے وہ 34 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 484 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 63ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
فخر زمان رینکنگ میں 78ویں نمبر پر آگئے، بابر اور رضوان کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے دونوں بالترتیب 17 اور 19 ویں نمبر پر ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث جنہوں نے کیریبین ٹور کے دوران جدوجہد کی، 413 پوائنٹس کے ساتھ 21 درجے تنزلی کے ساتھ 86 ویں نمبر پر آگئے۔
بھارت کے ابھیشیک شرما نے ٹی 20 بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی، اس کے بعد آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ہندوستان کے تلک ورما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
باؤلنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف 575 پوائنٹس کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہیں جبکہ نوجوان فاسٹ بولر عباس آفریدی تین درجے نیچے 27 ویں نمبر پر ہیں۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے 69 مقام کی شاندار چھلانگ لگا کر 542 پوائنٹس کے ساتھ 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس دوران شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 36 ویں اور محمد نواز 489 پوائنٹس کے ساتھ 51 درجے ترقی کر کے 56 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ابرار احمد 9 درجے گر کر 60 ویں نمبر پر ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان شاداب خان پانچ درجے گر کر 72 ویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے عادل رشید، جب کہ ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسین تیسرے نمبر پر آگئے انہوں نے بھارت کے ورون چکرا ورتھی کی جگہ لے لی۔
بھارت ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر ٹی 20 آل راؤنڈر ہیں، اس کے بعد نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری اور افغانستان کے محمد نبی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔