جاری کھاتوں کا خسارہ 10ارب 64 کروڑ ڈالر ہو گیا

کراچی : اسٹیٹ بینک کے تصیح شدہ اعداد وشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ دس ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، برآمدات کم اور درآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے زائد ہوگیا، اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ اٹھ ارب بانوے کروڑ ڈالر رپورٹ کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اعداد وشمار میں تبدیلی کی وجہ درآمدات کی مکمل رپورٹنگ نہ ہونا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ سے دو گنا ہے۔

تصیح شدہ اعداد وشمار اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے درمیان ہم آہنگی کے بعد سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے جولائی سے مئی کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 8 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائے تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی کھاتے شدید دباؤ کا شکار ہیں اور صورتحال تشویش ناک ہوگئی ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک جاری کھاتوں کا خسارہ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔