پاکستان کا فلسطینی بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان فلسطین

اسلام آباد : پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت صحت ادویات کی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت صحت نے بتایا ہے کہ وزارت صحت کو ادویات فلسطین بھجوانے کیلئے اجازت نامہ مل گیا ہے،فلسطین بھجوانے کیلئے ادویات کا انتظام وزارت قومی صحت نے کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ادویات کی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کرے گی، این ڈی ایم اے فلسطین کیلئے ادویات ریڈ کراس انٹرنیشنل کے حوالے کرے گی۔

ذرائع نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات، سرجری کے آلات فلسطین بھجوائے جا رہے ہیں تاہم فلسطین کیلئے میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

پاد رہے پاکستان کی جانب سےغزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے، مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نےامدادی سامان مصری ہلال احمر کے حوالے کیا۔

پاک فوج کی جانب سے خیموں، کمبل اورادویات پر مشتمل 81 ٹن امدادی بھجوائی گئی ہے ، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں، پاکستان مشکل کی گھڑی میں مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔