دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

لاہور: دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائےگا،محمد ٖحفیظ فٹ ہوگئے، ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے دورے پر جانے والی ٹیم میں کھلاڑی شان مسعود، سمیع اسلم اور محمد حفیظ اوپنر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد حفیظ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں گے، فزیو تھراپسٹ نے انہیں کلیئر قرار دے دیا ہے جس کےبعد وہ اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لیے تیارہیں ۔

یاد رہے انگلینڈ کے دورے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 4 ٹیسٹ میچ،5 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔