پاک انگلینڈ سیریز یواےای منتقل کرنے پر غور

پاک انگلینڈ سیریز کا ایک ٹیسٹ یوے ای منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کا اسٹیڈیم تعمیراتی کام کی وجہ سے میزبانی نہیں کر سکتا صرف ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم سیریز کیلئے دستیاب ہیں۔

اسلام آباد میں شنگھائی رابطہ کانفرنس کی وجہ سے پنڈی میں 2 ٹیسٹ کا انعقاد مشکل ہے۔ انگلینڈکی ٹیم کو آئندہ ماہ 3ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستان آنا ہے۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں ٹیسٹ ہونا ہے تاہم سیریز کے وینیو کے حوالے سے غیریقینی کی صورتحال ہے۔

سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2023-25 ​​کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں شروع ہونا ہے، اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے اہم چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ وہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کی انتہائی متوقع تیاری کر رہا ہے۔