بھارت میں جوہری تابکار مواد کی غیر قانونی فروخت پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

بھارت جوہری تابکار مواد

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں جوہری تابکار مواد  کی غیرقانونی فروخت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  نے بھارت میں جوہری تابکار مواد کے ساتھ گینگ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری ودیگرتابکارموادکی غیرقانونی فروخت کی رپورٹ پرسخت تشویش ہے، پاکستان کوبھارت میں جوہری ودیگرتابکارموادکی چوری کی رپورٹ پربھی تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طورپرانتہائی تابکاراورزہریلامادہ ایک گینگ کےقبضےمیں پایاگیا، موادکی مالیت 100 ملین امریکی ڈالر ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ 2021میں بھی تابکاری کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئےتھے جبکہ گزشتہ ماہ بھی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے مبینہ طورپرچوری تابکارڈیوائس دہرادون سے ملے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعات نئی دہلی کےحفاظت کیلئےاقدامات پرسوالیہ نشان ہیں، یہ واقعات بھارت میں حساس، دہرےاستعمال کے مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کیلیفورنیئم جیساسیل شدہ تابکار ماخذ ایس آرایس موادکس طرح ان افرادکےقبضےمیں تھا؟ بھارت میں حساس مواد کامعمول کےمطابق غلط ہاتھوں میں جاناخطرناک ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا پاکستان واقعات کی مکمل تحقیقات،تکرارروکنے کیلئےمناسب اقدامات کامطالبہ کرتا ہے۔