اسلام آباد : پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے ، پلواما میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پرتشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔
Attack in Pulwama in IoK is a matter of grave concern.We have always condemned heightened acts of violence in Valley. We strongly reject any insinuation by elements in Indian government and media circles that seek to link the attack to State of Pakistan without investigations.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) February 14, 2019
گزشتہ روز پلواما میں گزشتہ روزبھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک
واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔
خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔