اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ رویہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے.
ان خیالات کا اظہار قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے اپنی بریفنگ میں کیا. دفتر خارجہ کے مطابق آج رات 2:54 پر 8 بھارتی جہازوں نے دراندازی کی کوشش کی، ایئرفورس کے جیٹ طیاروں نے فوری ایکشن کیا، بھارتی طیارے بھاگ نکلے، بھارتی طیاروں نے بھاگتے ہوئے اپناسامان دوردرازعلاقےمیں چھوڑ دیا.
[bs-quote quote=”بھارتی دعویٰ صرف بھارتی عوام کو خوش کرنےکے لیے ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”دفتر خارجہ”][/bs-quote]
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پردہشت گردوں کے کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، بھارتی دعویٰ صرف بھارتی عوام کو خوش کرنےکے لیے ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے دراندازی کی شدید مذمت کرتا ہے.
دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جارحانہ رویہ پورےخطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، پاکستان اپنے وقت اورجگہ پراس کاجواب دے گا، پاکستان پرپلوامہ حملےکا الزام لگانے کی بھارتی کوشش بے بنیاد ہے، پاکستان مسئلہ کشمیرکے پُرامن سیاسی حل کا حامی ہے.
یاد رہے کہ آج بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر گوراواہلووالیا کی وزارت خارجہ میں طلبی ہوئی تھی، طلبی قائم مقام سیکریٹری خارجہ شاہ جمال نے کی.
یاد رہے کہ آج بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
مزید پڑھیں: بھارت انتظار کرے، جواب ضرور دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، جب کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔