پاکستان نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ فائنل کے لیے رسائی کر لیا قومی ٹیم آج آخری گروپ میچ میں میزبان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا اور انگلینڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ فائنل کے لیے رسائی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہ راست فائنل میں پہنچی۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیل کر 19.1 اوورز میں صرف 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی نے 19 رنز بنائے۔ پاکستان کے مطیع اللّٰہ، فخر عباس اور اسرار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے مطلوبہ 108 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محسن خان نے 37 رنز بنائے، مطیع اللّٰہ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم آخری گروپ میچ میں آج انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔
پاک افغان ون ڈے سیریز، دوسرا میچ آج ہوگا
دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلیے ایلیمنٹر کھیلیں گی۔