ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم 270 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی
بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو افتخار احمد کے پہلے ہی اوور میں شاداب خان انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انجری کا شکار شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کرلیا گیا ہے۔
شاداب کے متبادل کے طور پر اسامہ میر کو شامل کرنے کی درخواست کو میچ ریفری نے منظور کرلیا ہے۔
Pakistan have taken a concussion substitute for Shadab Khan in the ongoing match against South Africa. Usama Mir will replace Shadab.
Shadab hit his head while fielding. He briefly took the field, but after a thorough assessment, the Pakistan team medical panel decided to…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 27, 2023