پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیف آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیف آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، امریکا، قازقستان، کرغزستان و دیگر ممالک کے عسکری حکام شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ کانفرنس علاقائی سیکیورٹی تعاون، ملٹری ڈپلومیسی، اسٹرجیک ڈائیلاگ کیجانب اہم قدم ہے، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن و استحکام اور تعمیری رابطوں پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ عصر حاضر کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فوجی تعاون ضروری ہے، اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اعلیٰ سطح مذاکرات میں ریجنل سیکیورٹی پرسیرحاصل گفتگو ہوئی، کانفرنس میں وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم نے کانفرنس سے خطاب کیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز وفود کو خوش آمدید کہا، فیلڈ مارشل نے خطے میں امن، استحکام، تعمیری شراکت داری کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سرحد پار خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز دور میں افواج کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، سرحد پار خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز دور میں تزویراتی مکالمہ، باہمی اعتماد ناگزیر ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنے شراکت دار ممالک کیساتھ محفوظ، مستحکم خطے کے قیام کیلئے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں وسطی اور جنوبی ایشیا میں ابھرتے اسٹریٹجک ماحول، مشترکہ تربیتی اقدامات بھی زیر بحث آئے، انسداد دہشت گردی میں تعاون، انسانی امداد کے مربوط ردعمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ تربیتی اقدامات کی ضرورت، انسداد دہشت گردی تعاون پر گفتگو کی گئی، مندوبین نے مشترکہ سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مندوبین نے دہشت گردی، سائبر عدم تحفظ، پُرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کا عزم کیا، شرکا نے پاکستان کی مہمان نوازی، سفارتکاری کو فروغ دینےکے اقدام کو سراہا، شرکا نے علاقائی سفارتکاری کو فروغ دینے میں پاکستان کی قیادت کے اقدام کو سراہا۔