پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل

پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

رواں سال اگست میں پاکستان میں نیشنل ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد ہو گا جس میں آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

ڈیجیٹل نیشنل سمٹ کا انعقاد جی ایس ایم اے کے تحت 7 اگست کو کیا جائےگا۔ سمٹ میں وزیرخزانہ، وزیر آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

ڈیجیٹل نیشنل سمٹ پاکستان کی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اےآئی اور فائیوجی سمیت سرمایہ کاری کیلئے ٹیکس اور ریگولیٹری اصلاحات پر مشاورت ہو گی۔

سائبر فراڈ سے بچاؤ، پائیداری اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کانفرنس کا مقصد خوشحال، محفوظ اور جامع ڈیجیٹل پاکستان کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جی ایس ایم اے کی جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی پر خصوصی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ رپورٹ میں  ملک کی ڈیجیٹل ترقی اور پالیسی رجحانات پر رہنمائی فراہم کی جائےگی۔