پاک بھارت میچ، پاکستانی شائقین کو کتنے ویزے ملیں گے؟

احمدآباد میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی تماشائیوں کو محدود تعداد میں ویزے دیےجانےکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کےٹکٹوں کی فروخت کے آغاز میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بھارتی بورڈ نےمیزبان شہروں سےٹکٹوں کےنرخ پر رائےمانگی ہے۔

شہروں کی ایسوسی ایشنز نے جواب دینے میں تاخیر کر دی ہے۔ پاکستان بھارت میچ کے وینیو میں ردوبدل اور ٹکٹوں کی مانگ کامسئلہ ہے۔

آئی سی سی، بی سی سی آئی،بھارتی وزارت خارجہ کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں پاکستانی تماشائیوں کو ویزے دینےکی اجازت پر غور ہو گا۔

احمدآباد میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی تماشائیوں کو محدود تعداد میں ویزے دیےجانےکا امکان ہے جب کہ باقی شہروں کیلئے پاکستانی تماشائیوں کو زیادہ تعداد میں ویزے مل سکتے ہیں۔