‘امریکی انخلا کے بعد دہشتگردوں سے پاکستان کو خطرہ ہے’

سربراہ امریکی فوج سینٹرل کمانڈ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے ‏بعد دہشت گردوں سے پاکستان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جنرل کیتھ ایف میکنزی نے کہا کہ امریکی فوج ‏کے جانے کے بعد افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ تنظیموں کی فعالی وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئےباعث تشویش ہے ‏دیگرممالک بالخصوص پاکستان کیلئےبھی شدیدتشویش کاباعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا وہ افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے اگر طالبان ‏افغان حکومت کا حصہ بنے تو وعدے کی پاسداری کریں گے۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ طالبان نےکبھی بھی اپنی کارروائیاں بند نہیں کیں، طالبان اب بھی افغان ‏فوج ،اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں، امریکی فوج کے انخلاکےدوران طالبان حملے نہ کریں دوران ‏انخلا اگر حملےکیے تو جوابی کارروائی کریں گے۔