پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو

نیویارک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سےگزر رہا ہے، خان صاحب نے ملکی سیاست اور معیشت کے ساتھ جو کھیل کھیلا سب کے سامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں وزیر‌ خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستانی قونصل خانے میں پی پی کارکنان وعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور بہت مشکل میں ہے۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کوایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے ملکی سیاست اور معیشت، خارجہ پالیسی اور عالمی تعلقات سے جو کھیل کھیلاوہ آپ کے سامنے ہے۔

وزیر‌ خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام وجوہات کی بنا پر پہلی مرتبہ تاریخ میں ہم ڈیفالٹ کے خطرے میں تھے، یہ سب کسی عالمی وجوہات کی بنا پر نہیں اپنے فیصلوں کیوجہ سے اس خطرے سے دوچار ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اورفنانشل ٹیم سب نےملکرمشکل صورتحال سےپاکستان کوبچایا، اسی وقت ملک میں سیلاب آیااورسب نے دیکھا کہ اس سے مزید نقصان ہوا، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا اور دنیا نے بھی اس تباہی کو دیکھا۔