ریکوڈک منصوبہ ، پاکستان کے لئے امید کی کرن

ریکوڈک منصوبے

ریکوڈک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے، اس منصوبے سے ملک کے پسماندہ صوبے میں ترقی کانیاباب کھولے گا اور تقریباً 7 ہزار 500افراد کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے سے پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے، یہ منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ریکوڈک منصوبہ ملک کے پسماندہ صوبے میں ترقی کا نیا باب کھولے گا اور یہ منصوبہ تقریباً سات ہزار پانچ سو افراد کو روزگار فراہم کرے گا، پیداوار کے مرحلے کے آغاز میں چار ہزار طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ریکوڈک کے پاس پانچ اعشاریہ آٹھ سات بلین ٹن تانبے اور بیالیس ملین اونس سونے کے ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک منصوبے کی مد میں بیرک سات بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔

ریکوڈک منصوبے کا پچاس فیصد بیرک، پچیس فیصد وفاق، پچیس فیصد بلوچستان کو ملے گا۔